• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسیم شاہ کے حسِ مزاح نے خاتون اینکر کو پریشان کردیا


پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ اس مرتبہ اپنی بولنگ نہیں بلکہ اپنی حسِ مزاح سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئے۔

ایک نجی ٹی وی پر انٹرویو کے دوران نسیم شاہ سے ان کی زندگی اور کیریئر سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔

نسیم شاہ نے سوالوں کے جواب کے دوران کئی بار مزاحیہ انداز اپنایا جسے ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔

نسیم شاہ نے انٹرویو کے دوران اپنے پسندیدہ کرکٹرز اور واقعات سے متعلق بھی بتایا۔

فاسٹ بولر کے انٹرویو کی مختلف کم دورانیے کی کلپس انٹرنیٹ پر وائرل بھی ہوگئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نسیم شاہ کی وکٹس لینے اور افغانستان کے خلاف چھکے مار کر میچ جتانے کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہوئی تھیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید