• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مقتول وقاص
مقتول وقاص 

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مائی گاڑھی کے مزار کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے کار اور موبائل فون چھین کر ایک بچے کے باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق منگھو پیر میں مائی گاڑھی کے مزار کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جس کے سر پر تشدد کا نشان ہے۔

مقتول کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی ہے جو بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد کا رہائشی تھا۔

لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں پر مقتول کے اہلِ خانہ بھی پہنچ گئے جنہوں نے بتایا کہ مقتول رینٹ کی کار چلاتا تھا اور گھر سے سواری کو لینے کا کہہ کر نکلا تھا۔

مقتول کے اہلِ خانہ کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مقتول سے کار اور موبائل فون چھین کر مزاحمت پر اسے گولی مار دی۔

مقتول کے اہلِ خانہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ مقتول شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ تھا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مقتول کو سر پر گولی ماری گئی جو موت کا سبب بنی۔

قومی خبریں سے مزید