مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی لیڈرشپ میں پاکستان کو بھنور سے نکالیں گے۔
دبئی میں مسلم لیگ امارات کے وفد سے ملاقات میں مریم نواز نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی لیڈرشپ میں پاکستان کو بھنور سے نکالیں گے، پاکستان کو 2013 میں بھی مشکلات سے نکالا تھا۔
ن لیگی سینئر نائب صدر نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو آگے آکر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔
جنرل سیکریٹری ن لیگ امارات ابو بکر آفندی نے کہا کہ مریم نواز کی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک ترقی کرے گا۔
اس موقع پر مسلم لیگی رہنما غوث قادری نے مریم نواز کو شیلڈ دی۔