• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم نے پی ایس ایل کی تیاریوں کی ویڈیو جاری کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے نئے مشن سے متعلق بتاتے ہوئے اس کی تیاریوں کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بابر اعظم نے نیٹ بیٹنگ پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو کے ساتھ بابر اعظم نے لکھا کہ ’پی ایس ایل کی تیاری‘۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم نے نیٹس میں دفاعی اور جارحانہ دونوں شاٹس کی پریکٹس کی۔

یاد رہے کہ اس مرتبہ پی ایس ایل سیزن 8 میں بابر اعظم پشاور زلمی کے کپتان کے طور پر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم پاکستان سُپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔