• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں بند پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے بند پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہریوں کے لیے پیٹرول کی فراہمی روکنے پر فلنگ اسٹیشنز کے 8 منیجرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی بحال کرادی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے افسران کو فلنگ اسٹیشنوں کا مسلسل معائنہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس کی بندش کے معاملے پر پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید