• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلک اور سارہ کی بیٹی کی معصومانہ ادائیں مداحوں کو بھاگئیں

فوٹو، کولاج
فوٹو، کولاج

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی بیٹی عالیانہ فلک کی معصومانہ ادائیں مداحوں کو بھاگئیں۔

سارہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی عالیانہ فلک کی چند نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پہلی تین پوسٹس میں عالیانہ فلک کو پیانو بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہےجبکہ آخری پوسٹ میں وہ ہاتھ میں ایک پرس تھامے ایئرپورٹ پر اپنی والدہ کے ہمراہ ننھے قدموں سے چلتے ہوئے نظر آرہی ہے۔





سارہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

 ان ویڈیوز کو شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

فلک شبیر اور سارہ خان اکثر ہی اپنی بیٹی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں جوکہ مداحوں کی جانب سے بہت پسند  بھی کی جاتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید