• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدھارتھ ملہوترا کی نئی پوسٹ دیکھ کر مداح مایوس

سدھارتھ ملہوترا، فائل فوٹو
سدھارتھ ملہوترا، فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا کی نئی پوسٹ دیکھ کر مداح مایوس ہوگئے۔

سدھارتھ ملہوترا نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں لکھا تھا کہ’ میں ایک جرات مندانہ اعلان کرنے والا ہوں!‘

اُنہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ’کل کچھ جرات مندانہ اور دلچسپ سامنے آنے والا ہے!‘

اس پوسٹ کو دیکھ کر مداحوں نے یہ اندازہ لگایا کہ شاید کل بالآخر سدھارتھ ملہوترا کی جانب سے کیارہ ایڈوانی کے ساتھ ان کی شادی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

لیکن اب اداکار نے کچھ گھنٹوں پہلے گھڑیوں کے ایک برانڈ کے ساتھ اشتراک کی ایک نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔


اُنہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ نیا آغاز ہے!‘

سدھارتھ ملہوترا کی یہ نئی انسٹا پوسٹ دیکھ کر ان کے مداح شدید مایوس نظر آرہے ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ وہ آج اداکار کی شادی کی خوشخبری سن سکیں گے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید