پشاور کی مسجد میں خودکش بم دھماکے کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، ترجمان ریسکیو سروسز کے مطابق ملبے میں اس وقت 5 سے 6 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن میں رسک بالکل نہیں لے رہے، آہستہ آہستہ آپریشن کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انسانی جان کو بچانا ہے، اگر وقت لگ جائے تو پرواہ نہیں۔
ترجمان ریسکیو نے کہا کہ پورا اسٹاف موجود ہے، پہلی ترجیح انسانی جانوں کو بچانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس ہیوی مشینری موجود ہے، امید ہے بہت جلد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کو نکالنے میں احتیاط کی جا رہی ہے، ہم نہیں چاہتے ہماری وجہ سے کسی کی جان جائے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کیمرے کے ذریعے ہم ملبے تلے دبے افراد کے ساتھ رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔