• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں شکایات پر 4 ایس ایچ اوز معطل، 4 ڈی ایس پیز کو شوکاز نوٹس جاری

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شکایات پر 4 ایس ایچ اوز کو معطل اور 4 ڈی ایس پیز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے میں ناکام رہنے والے افسر اور اہلکار فیلڈ میں رہنے کے حق دار نہیں۔

قصور میں موٹرسائیکل کی چوری کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او کھڈیاں کو معطل اور ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

فیصل آباد میں قتل کے کیس کی ناقص تفتیش پر ایس ایچ او ملت ٹاؤن کو معطل کیا گیا جبکہ ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

ساہیوال میں ڈکیتی کی ناقص تفتیش پر ایس ایچ او یوسف والہ کو معطل کر کے ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں بہاول پور میں چوری کی ایف آئی آر درج نہ کرنے پر ایس ایچ او حاصل پور کو معطل جبکہ ڈی ایس پی کو شوکاز دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید