• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکارڈ لسٹ میں نوواک جوکووچ کے برابر آجانے پر رافیل نڈال نے کیا کہا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے 22 واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیت کر رافیل نڈال کا ریکارڈ برابر کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریکارڈ برابر ہونے کے بعد اسپین کے رافیل نڈال نے سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دیا۔

آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد رافیل نڈال نے انسٹاگرام پر نوواک جوکووچ کو مبارکباد دی۔

رافیل نڈال نے نوواک جوکووچ کی ٹرافی اٹھائے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نول آپ کو اور آپ کی ٹیم کو یہ عظیم کامیابی مبارک۔

نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال کا ریکارڈ برابر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بہترین کھلاڑی کے حوالے سے ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 29 جنوری کو نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل10ویں مرتبہ جیتا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید