• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فاروقی پنک بس سروس کی پہلی ڈرائیور بن گئیں


پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی پنک پیپلز بس سروس کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئیں اور ڈرائیونگ سیٹ سے سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

حکومت سندھ کی جانب سے آج خواتین کی سہولت کے لئے خصوصی بس سروس کا آغاز کیا گیا، جس کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کے ہمراہ خواتین نے کیا جبکہ اس بس کو شرمیلا فاروقی نے چلایا۔

 شرمیلا فاروقی نے بس میں لی گئی سیلفی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے آج کے دن کو خواتین مسافروں کے لئے تاریخی قرار دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ بسیں کراچی کی خواتین کے لیے وقف کی گئیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پنک بس سروس بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کا ایک زبردست اقدام ہے.

پنک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس سے قبل ویمن بینک کا قیام کیا، یہ وہ جماعت ہے جس نے خواتین کو ترجیح دی ہے۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ شرجیل میمن کی بیماری کے باوجود یہ کام نہیں رُکا، آج پاکستان میں خواتین کے لیے یہ بس شروع کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید