• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے دور میں پاکستان میں ایک دھماکا نہیں ہوا، فواد چوہدری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں پاکستان میں ایک دھماکا نہیں ہوا، ہم نے دہشت گردی پر قابو پالیا تھا۔

اسلام آباد میں فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے احسن طریقے سے امریکا اور افغانستان کے ساتھ معاملہ ڈیل کیا، پاکستان نے افغانستان میں پھنسے غیر ملکیوں کے انخلا میں مدد کی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ گرفتاریاں نہیں الیکشن مسائل کا حل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں دہشتگردی کا خاتمہ ہوا تھا، افغانستان کی قیادت پاکستان میں سب سے زیادہ عمران خان کی عزت کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید