• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بابراعظم نے پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کو ٹائٹ کرنے کی ’دھمکی‘ دے دی۔

پی ایس ایل ایٹ پر پی سی بی پوڈ کاسٹ میں ٹیموں کے کپتانوں نے اظہار خیال کیا۔

پشاور زلمی کے کپتان نے وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض سے متعلق گفتگو کے دوران ازراہِ مذاق کہا کہ وہ کافی تجربے کار کھلاڑی ہیں، مگر جب کھیلنے کیلئے آئیں گے تو انہیں تھوڑا ٹائٹ کرنا پڑے گا۔

بابر اعظم نے کہا کہ وہاب ریاض فاسٹ بولر ہیں وہ کافی اچھی طریقے سے سمجھتے ہیں کوشش یہ کریں گے کہ وہ اچھا چلیں نہیں تو انہیں ٹائٹ کرنا پڑے گا، کیونکہ کبھی کبھار ان سے تھوڑی بہت نرمی گرمی ہوجاتی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل نے قومی کھلاڑیوں کو ایکسپوژر دیا ہے، کرکٹرز کو دباؤ میں کھیلنا سکھایا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ قیادت کی سب سے اہم چیز دباؤسے نمٹنا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید