عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم آج شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
شیخ رشید نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ بنانے میں الیکشن کمیشن کی بدنیتی شامل ہے۔
درخواست میں کہنا ہے کہ کمیشن نے یہ نہیں بتایا کہ کن وجوہات پر انہیں نگراں وزیراعلیٰ چنا گیا اور دیگر ناموں کو مسترد کیا گیا کہ محسن نقوی کے نام پر پہلے ہی اعتراضات تھے۔
نگراں حکومت ایک سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے تقرر اور تبادلے کر رہی ہے. اس لیے نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے،
جسٹس شاہد کریم آج درخواست پر دوبارہ سماعت کریں گے۔