• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کے انتقال پر شوبز شخصیات کی تعزیت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیتی پیغام شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سابق صدر کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں صدر مشرف کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

اداکارہ ماورا حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پرویز مشرف کے انتقال کی خبر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے سابق صدر کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین۔

اداکار فرحان سعید نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ ایمن خان اور منال خان نے بھی اپنی انسٹا اسٹوریز پر پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔

جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرِ علاج تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید