• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے افتخار احمد کی تعریف کردی۔

ٹوئٹر پر پیغام میں وہاب ریاض نے افتخار احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹنگ انتہائی شاندار ہے۔

وہاب ریاض نے مزید کہا کہ میچ کے دوران افتخار احمد نے ناقابل یقین شارٹس کھیلے اور اپنی مہارت دکھاتے ہوئے انتہائی حیرت انگیز بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ میں تھوڑا مایوس ہوا، مگر آپ کی بیٹنگ دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ ایسا ہی کھیلتے رہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں پشاور زلمی کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا ہے۔

افتخار احمد نے 50 گیندوں پر 94 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ نے 36 اور عبدالواحد بنگلزئی نے 28 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی طرف سے وہاب نے 3 جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید