• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نمائشی میچ میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کو 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ دیے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر بیٹر افتخار احمد نے میچ کے آخری اوور میں وہاب ریاض کو 6 چھکے لگائے، افتخار احمد نے 50 گیندوں پر 94 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

ٹوئٹر پر پی ایس ایل میمز نامی ایک اکاؤنٹ نے سابق امریکی صدر اور دیگر کی خاموش کھڑے ہونے کی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ ’دو منٹ کی خاموشی ان کےلیے جنہوں نے وہاب ریاض کو مارنے والے افتخار احمد کے 6 چھکے نہیں دیکھے۔‘

ایک اور صارف نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں پینٹ کورٹ پہنے ایک نوجوان کو چند لوگوں کے گھیرے میں بڑے اسٹائل سے جاتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو کے کیپشن میں صارف نے لکھا کہ’ افتخار احمد  وہاب ریاض کو چھ چھکے جڑنے کے بعد ڈریسنگ روم میں واپس آتے ہوئے‘۔

ایک اور صارف نے افتخار احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے یونیفارم میں کسی کوریڈور میں داخل ہونے کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ مداحوں سے ملتے نظر آرہے ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں صارف نے لکھا کہ ’کوئی پوچھے تو کہنا افتخار آیا تھا۔‘

کھیلوں کی خبریں سے مزید