• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ٹانک میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا گیا

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولس نے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کردیا۔

آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا، فائرنگ 10، 12 منٹ تک جاری رہی، علاقے کے لوگ پولیس کی مدد کو پہنچ گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان کو علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

معظم جاہ انصاری نے کہا کہ دہشت گردوں کے زخمی یا مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس مستعد اور بیدار ہے، صوبے میں ریڈ الرٹ ہے۔

 آئی جی خیبر پختونخوا نے فون پر جوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

قومی خبریں سے مزید