• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پر کلر کہار کے قریب گاڑی سے 62کلو منشیات برآمد

اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار‘ سٹاف رپورٹر) موٹروے پولیس نے کلر کہار کے قریب گاڑی ،62 کلو گرام منشیات برآمد کر میاں بیوی کو دوبچوں سمیت گرفتار کر کے انسداد منشیات فورس کے حوالے کر دیا ہے ، موٹر وے پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک مشکوک گاڑی کا پیچھا کیا، پولیس کو آتے دیکھ کر گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی سمیت فرار کی کوشش کی ۔ فرار ہونے کی کوشش میں گاڑی سامنے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوا ۔ ملزم کو حراست میں لے کر طبی امداد فراہم کی گئی ۔ گاڑی میں موجود دیگر ایک خاتون اور دو بچے مکمل طور پر محفوظ رہے ۔ تلاشی لینے پر گاڑی سے 62 کلو 920 گرام منشیات بر آمد کر لی گئی جس میں 12 کلو نو سو گرام افیون اور پچاس کلو اعلی کوالٹی کی چرس شامل ہے ۔گاڑی میں موجود خاتون ملزم کی بیوی اور انہیں کے دو بچے تھے، ملزم و برآمدہ منشیات اے این ایف دینہ کے حوالے کر دی گئی۔ مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔ راولپنڈی پولیس نے 8ملزموں کو گرفتار کرکے ساڑھے 4کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی ،تھانہ وار ث خان پولیس نے ملزم مالک بھٹی سے ایک کلو260گرام چرس، ملزم عمر لیاقت سے ایک کلو 80گرام چرس،روات پولیس نے ملزم حفیظ سے ایک کلو180گرام چرس ،صاد ق آباد پولیس نے ملز م نعمان سے 150گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم احتشام سے 200گرام چرس، ملزم علی رحمن سے 240گرام چرس، ملزم عدنان سے 220گرام چرس، ملزم عمران سے 200گرام چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ ضلع کچہری پولیس چوکی میں مزاحمت کرنے والے باپ بیٹا کو گرفتار کرلیا گیا، تھانہ سول لائنزکو ٹی ایس آئی عامر ظفیر نے بتایا کہ ہ چوکی کچہری راولپنڈی موجود تھے کہ بعدالت سول جج راولپنڈی سے زبانی حکم موصول ہوا کہ دیوانی دعویٰ اریج تنویر بنام حسن محمود زیرسماعت عدالت ہذا میں حسن محمود از خود پیش عدالت ہوا ہے جو کہ شدید طیش کے عالم میں بد تمیزی کر رہا ہے جو کہ معہ ہمراہی ملازمین حسن محمود خواجہ کو معہ اس کے والد افتخار محمو دخواجہ چوکی کچہری انچارج آفس لے آیا جہاں مچلکہ جات ذاتی و ضمانتی تحریر کرائے جارہے تھے کہ حسن محمود خواجہ طیش میں آگیا اور مذکورہ نے دستاویز پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے میرے ہاتھ سے دستاویز مچلکہ ذاتی و ضمانتی چھین لی اور اس تحریر پر مذکورہ نے پنسل سے کراسنگ شروع کر دی،جسکو ایسا کرنے سے منع کرنے پ اس نے مجھے مغلظات بکواس بکنے شروع کر دیئے اور ہمراہی ملازمان کو جبر مجرمانہ کرتے ہوئے دھکے دینا شروع کر دیئے۔جسکو بڑی مشکل سے با امداد ملازمان کے قابو کرکے اس کے قبضہ سے دستاویز مچلکہ ذاتی و ضمانتی اور پنسل برآمد کر کے بروئے فرد قبضہ پولیس میں لیے۔ راولپنڈی پولیس نے 8بھکاریوں کو گرفتار کرلیا،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات پر انچارجزبیگر سکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا۔راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن اورخنجر برآمد کرلیا،تھانہ رتہ امرال پولیس نے ملزم محمد وقار سے پستول 30بور معہ ایمونیشن ،صدرواہ پولیس نے ملزم اللہ دتہ سے پستول 30بور معہ ایمونیشن ،ملزم عبداللہ سے پستول 30بور معہ ایمونیشن ،مندرہ پولیس نے ملزم ابراہیم سے پستول 30بور معہ ایمونیشن ،دھمیال پولیس نے ملزم محمد وارث سے پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم رحمت اللہ سے خنجر اورملزم محمد ابرار سے پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کوگرفتار کرلیاگیا،تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم معاذ کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم 2021سے بنی پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی راول ماہم خان کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرمان اورانکے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔ آتش بازی کا سامان لے کر جانے والے ملزم کوگرفتار کرلیاگیا، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کر جانے والے ملزم محمد اقراش کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 18 انار، 30 ہوائیاں، 24 سوتر گولے اور 100ڈبی ماچس پٹاخہ برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔راولپنڈی پولیس نے 1200کے قریب پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرکے 13 ملزموں کو گرفتار کرلیا، راول ڈویژن پولیس نے 7ملزمان یاور علی ،حسن نثار ،مظہر خان ،محمد نبیل ،ریاض ،جہانزیب اورمحمد یونس سے ایک ہزار 35پتنگیں اورڈوریں برآمد کیں ،پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے 6ملزمان ساران ،حسیب ،شایان ،عبداللہ ،شاہ زیب اورعمر ان سے 155پتنگیں اورڈوریں برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے۔موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کوگرفتار کرکے2 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے گئے ،تھانہ صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیا،ملزم کی شناخت شہروز کے نام سے ہوئی،جس سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہناتھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیاگیا،تھانہ وارث خان پولیس کو متاثرہ بچے کے والد وسیم ستار نے درخواست دی کہ ملزم بابر علی ہمارے گھرکی چھت پرآیا اورہمارے گھرسے پانی مانگاجوہمارا بیٹا عمر 7 سال پانی لے کرچھت پرگیا جس سے ملزم نے زیادتی کرنے کی کوشش کی، تھانہ وارث خان پولیس نے مدعی کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم بابر علی کوگرفتار کر لیا، ایس پی راول ماہم خان کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ بچوں اورخواتین پرتشدد،زیادتی اور ہراسمنٹ جیسے واقعات نا قابل برداشت ہیں۔ کیپٹل پولیس کے تھانہ کھنہ، انڈ سٹریل ایریا، ترنول، بنی گالہ، مارگلہ ،کوہسار ، اور سبزی منڈی کی ٹیموں نے گزشہ سات دنوں کے دوران قتل،اقدام قتل، اغو اءاور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 21 مطلوب اشتہاری و عدالتی مفروران کو گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کر دیا مقدمات کو یکسو کیا جا رہا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید