• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت مسلمہ کے کمزور ہونے کی وجہ تفرقہ اوربے شعوری ہے،مذہبی رہنما

لاہور(خبرنگار)حوزہ علمیہ جامعہ العروۃ الوثقیٰ میں امیر المومنین حضرت علی ؓ کی ولادتِ با سعادت اور جامعہ عروۃ الوثقی ٰکے تیرہویں یومِ تاسیس کی مناسبت سے اجتماع ہوا۔ مہدی رسولی نے خصوصی شرکت کی جبکہ پیر غلام رسول اویسی، مفتی زبیر فہیم، پروفیسر ظفر اللہ شفیق، ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا، میر آصف اکبر، ڈاکٹر علی وقار قادری، پیرزادہ برہان الدین عثمانی، مفتی گلزار احمد نعیمی، پیر حبیب عرفانی، علامہ محمد عاصم مخدوم، حافظ محمد حسین گولڑوی، پروفیسر ڈاکٹر محمود غزنوی و دیگر نے خطاب کیا۔ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ ڈیڑھ ارب جمعیت، دولت و ثروت، منابع و معادن ذخائر وخزائن رکھنے کے باوجود غلام، محکوم، محتاج اور کمزور ہے ہے۔ اس کی واحد اور اصلی وجہ بے شعوری اور تفرقہ ہے۔ اقوام متحدہ امت متفرقہ پر مسلط ہے۔ فلسطین اور قبلہ اول مسلمانوں کے تفرقے پر سسک رہا ہے۔ کشمیر کے لاکھوں شہداءاور ہزاروں تار تار دامن مسلمانوں کی بے حسی اور تفرقہ پر گواہی دے رہے ہیں۔ افغانستان، عراق، شام، لبنان تفرقے کی آگ کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ امیر المومنین حضرتؓ کی شخصیت مسلمین کیلئے نقطہ اتحاد ہے جن کے گرد سب جمع ہو کر ہم اپنے دامن کو الٰہی حکمتوں سے بھر سکتے ہیں۔
لاہور سے مزید