• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس میں تیزی، 100 انڈیکس 41 ہزار کی سطح عبور کر گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

عارف حبیب سیکیورٹیز کے اختتامی نوٹ کے مطابق حکومت کے گیس شعبے کا سرکلر ڈیٹ سیٹل کرنے کی خبروں پر مارکیٹ تیز رہی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 722 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 193 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاورباری دن میں ایک موقع پر انڈیکس 824 پوائنٹس مثبت رہا۔

شیئرز بازار کا کاروباری حجم 27 جنوری کے بعد بلند ترین سطح یعنی 17 کروڑ 67 لاکھ شیئرز رہا جبکہ کاروبار کی مالیت 8 ارب 79 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 104 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 457 ارب روپے ہے۔ 

تجارتی خبریں سے مزید