چین میں پیٹرول پمپ پر گاڑی میں بیٹھے صارف کے رویے نے خاتون کو رُلا دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں پیٹرول پمپ پر کام کرنے والی خاتون کو گاڑی میں سوار شخص نے انتہائی برے اور نامناسب طریقے سے پیسے پھینک کر دیے۔
گاڑی میں بیٹھے شخص کے اس رویے پر خاتوننے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پیسے اٹھائے تاہم کچھ دیر بعد اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کے بعد انٹرنیٹ پر صارفین بہت زیادہ غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔