پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ طارق رشید کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
شیخ طارق رشید نے آج این اے 155 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے رانا محمودالحسن اور ملک انور کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
بعدازاں پولیس کا کہنا تھا کہ جھگڑے کے وقت رانا محمودالحسن الیکشن کمیشن میں موجود نہیں تھے۔
رانا محمودالحسن کو الیکشن کمیشن میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
اس سے قبل ملتان میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے دوران الیکشن کمیشن کے سامنے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
اس دوران دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھراو کیا جس سے 6 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔
جھگڑا پی ٹی آئی امیدوار ملک عامر ڈوگر اور لیگی امیدوار طارق رشید کے حامیوں میں ہوا۔
دونوں پارٹیوں کے کارکن ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
جھگڑے کے کچھ دیر بعد تحریک انصاف کے کارکن الیکشن کمیشن آفس سے چلے گئے۔