• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF سیلاب میں ڈوبے لوگوں کو مہنگائی میں نہ ڈبوئے، بلاول بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی اداروں اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مطالبہ کیا ہےکہ سیلاب میں ڈوبےلوگوں کو مہنگائی میں نہ ڈبوئیں، اپنی شرائط نرم کرے، آئی ایم ایف کےکہنے پر قوم پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں، آئی ایم ایف ٹارگٹڈ سبسڈیز سے متعلق بیل آؤٹ پیکیج کیلئے اپنی شرائط نرم کرے ،سیلاب متاثرین کیلئے تعمیر کیے جانیوالے گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کو د یئے جائیں۔ خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں سندھ حکومت اوراقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی)کے تعاون سے ’’ترقی یافتہ سندھ، عہد سے تعمیر نو تک‘‘ کے عنوان کے تحت منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریزیلینٹ سندھ کانفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر، یو این ڈی پی کے ریذیڈنٹ نمائندے، ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر،غیر ملکی سفیر، سفارتکاروں، نمائندگان نے شرکت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے ڈونرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب جیسی قدرتی آفت ہمارے لیے قیامت سے پہلے قیامت تھی، تاریخ میں ایسی آفت پہلے کبھی نہیں آئی، سندھ میں سیلاب سے ہر سات میں سے ایک پاکستانی متاثر ہوا، مشکل گھڑی میں یو این سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کی کامیابی ہے کہ ہم نے عالمی اداروں سے جتنا مانگا اس سے زیادہ ملا، سیلاب سے تین کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید