آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر کے دورہ امریکا کے بارے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے دورہ امریکا پر بے بنیاد قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف 5 سے 10 فروری تک برطانیہ کے دورے پر ہیں، سپہ سالار پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے سلسلے میں برطانیہ گئے ہیں۔