• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ترک عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا، وزیراعظم

لاہور (اے پی پی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں ترک بھائیوں کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھانہیں رکھے گا، ان حالات میں کبھی ترکیہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ترکیہ اور شام میں ہر طرف ہولناک مناظر دکھائی دیتے ہیں، ترکیہ اور شام کے بھائیوں کی امداد جاری رکھنی ہے، ترک عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں، امید کرتے ہیں ترکیہ جلد اس مشکل سے نکل آئے گا، برادر ممالک ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلہ نے جو تباہی مچائی جس سے ہزاروں لوگ جاں بحق ہوچکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر لاہور ائیر پور ٹ پر گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

ملک بھر سے سے مزید