• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں جاری معاشی اور سیاسی بحران کا واحد حل شفاف الیکشن ہیں، چوہدری جاوید کوثر

سلائو (اورنگزیب چوہدری) پاکستان میں جاری معاشی اور سیاسی بحران کا واحد حل منصفانہ اور شفاف الیکشن ہیں عوام کو ان کا بنیادی حق ملنا چاہے وہ اپنے ووٹ کے زریعے اپنے نمائندے منتحب کریں جو اس وقت پاکستان کو مشکلات سے نکل سکے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی راہنما گوجر خان سے سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے سلائو میں سابق میئرسلائو و سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن چوہدری محمد شفیق کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ دعوت استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ استقبالیہ تقریب سے آزاد کشمیر کے سابق وزیر محمود ریاض، تحریک انصاف برطانیہ کے رہنما چوہدری پرویز، اجالا سنٹر کے چیئرمین زوالفقار وارثی، ممتاز قانون دان چوہدری مدثر اقبال، پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سابق انفارمیشن سیکرٹری محمد زاہد سیمت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ مہمان خصوصی سابق ممبر پنچاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے مزید کہا پاکستان کی موجودہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے پنچاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کی تحلیل کے باوجود ابھی تک حکومت نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جو آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ وہ پاکستان جا کر سب سے پہلے اپنے قائد عمران خان کی کال پر عمل کرتے ہوئے اپنی گرفتاری دیں گئے جیل بھرو مہم کی کامیابی یقینی ہے پی ٹی آئی کارکنان گرفتاریوں اور تشدد سے ڈرنے والے نہیں۔ انہوں نے کہا گزشتہ الیکشن کی طرح ایک مرتبہ پھر اسپیکر اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے بیٹے کو بھاری اکثریت سے شکست دوں گا۔ راولپنڈی ڈویثرن سے تحریک انصاف واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ چوہدری جاوید کوثر نے کہا تحریک انصاف دوبارہ حکومت میں آ کر اوورسیز پاکستانیوں کو نہ صرف ووٹ کا حق دے گئی بلکہ انہیں الیکش میں حصہ لینے کا بھی حق ملے گا۔ اوورسیز ہمارا سرمایہ ہیں ان کے مسائل کا حل تحریک انصاف کی پہلی ترجیع ہے اوورسیز پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے میزبان تقریب سابق مئیر سلاو چوہدری محمد شفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جرأت اور بہادری پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں پاکستان کے موجودہ حالات دیگھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ، چوہدری جاوید کوثر نے عوام علاقہ کی بلا تفریق و تقسیم خدمت کی انہیں دوبارہ ممبر پنچاب اسمبلی منتحب کریں گئے۔

یورپ سے سے مزید