لاہور کے علاقے مغل پورہ میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر تشدد کرکے بہو کو قتل کردیا۔
لاہور پولیس حکام کے مطابق خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، جہاں وہ دم توڑ گئی۔
پولیس نے خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق سمن آباد کے رہائشی شیخ شوکت جاوید نے مغل پورہ پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی انیقہ کی شادی 4 سال قبل جنید غلام فرید سے ہوئی۔
شیخ شوکت جاوید نے پولیس کو بتایا کہ شادی کے بعد دونوں میں جھگڑا رہنے لگا اور شوہر نے انیقہ کو تشدد کا نشانہ بنانا معمول بنالیا۔
گزشتہ روز ملزم جنید نے انیقہ پر ایک بار پھر بیلٹ اور پائپ سے تشدد کیا، جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزم جنید کو گرفتار کر لیا۔