• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطا تارڑ کے بیان پر ہنس ہی سکتا ہوں، عمرایوب

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ عطا تارڑ کے بیان پر ہنس ہی سکتا ہوں۔ وفاقی وزیر کو غلط بیانی نہیں کرنی چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران بات چیت تب ہوتی ہے جب حکومت کے لوگ سنجیدہ ہوں، حکومت تو غیرسنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں علی امین کے ساتھ مسلسل موجود تھا، ہم بلٹ پروف گاڑی میں تھے، بہت ٹیئر گیس شیلنگ اور فائرنگ ہوئی، جس کے بعد ہمارے لوگ نکل گئے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی نے گاڑی تبدیل کی، میں نے نہیں کی، ہماری فائنل کال بالکل رانگ کال ثابت نہیں ہوئی بلکہ کامیاب رہی، ہم پُرامن تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی کے 12 افراد شہید ہوئے، ان کی ایف آئی آرز ہوں گی، میرے سامنے ایسا کوئی میسج نہیں آیا کہ سنگجانی میں دھرنا دیں۔

عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ عطا تارڑ کے بیان پر ہنس ہی سکتا ہوں، غلط بیانی نہیں کرنی چاہیے۔ پچھلی بار مجھ پر 100 سے زائد مقدمات درج ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت نہیں چاہتے تو ختم کردیں، دوبارہ آنے کی کال بانی پی ٹی آئی ہی دے سکتے ہیں، فی الحال کوئی کال نہیں دی گئی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گرفتاری ہمارے لیے نئی چیز نہیں، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو ہر وقت خطرہ ہے، عمران خان ایک سوچ اور تبدیلی کا نام ہیں، لوگ سوچ اور تبدیلی سے ڈرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا نے پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ واپس لے لیا ہے، بشریٰ بی بی نے صرف پیغام دینے کےلیے پارٹی میٹنگ میں شرکت کی، وہ کسی پارٹی میٹنگ میں شریک نہیں ہوتیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ کنٹینر پر ہمارا کنٹرول ختم ہوگیا تھا، کیسے ہوسکتا ہے کہ پارٹی کے لوگ کنٹینر کو آگ لگا دیں۔

قومی خبریں سے مزید