• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: ڈی چوک میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو ایک ایک کروڑ، زخمیوں کو 10، 10 لاکھ روپے دینے کی منظوری

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ڈی چوک کے شہداء اور زخمیوں کے لیے پیکیج کی منظوری دے دی، شہداء کے لواحقین کو ایک کروڑ، زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

صوبائی کابینہ نے جنوبی و ضم شدہ اضلاع، ملاکنڈ میں متعلقہ اداروں کو بلٹ و بم پروف گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے لیے 10 ججز کی نئی آسامیاں تخلیق کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ 2023 کی منظوری دے دی گئی۔ مالی سال 23-2022 کے لیے کے پی ریونیو اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید