• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: نجی اسکول میں چھٹی جماعت کی طالبہ کی پُراسرار موت

حیدرآباد کے علاقے  قاسم آباد کے نجی اسکول میں نوجوان طالبہ کی پُراسرار موت کا واقعہ پیش آیا ہے، متوفیہ طالبہ کی شناخت مومنہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی اسکول کے بالائی حصے سے گر کر جاں بحق ہوئی۔ لاش سول اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اے ایس آئی کا کہنا ہے کہ لڑکی کا پوسٹ مارٹم کرنے کےلیے لیٹر جاری کردیا ہے۔ لڑکی چھٹی جماعت کی طالبہ تھی، جو تیسری منزل سے گری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کراچی میں سرکاری ملازم ہیں۔ اجازت کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید