• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 4 ہلاک

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

خیبر کے علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب خوارجی خمیم عرف رؤف سمیت 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارجی خمیم عرف رؤف نے باچا خان ایئر پورٹ پر حملے کی دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خوارجی رؤف سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دیگر عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید