اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیریئر ہٹانے کی کوشش کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
عدالت نے دونوں ملزمان کی سزا معطلی کی درخواستوں پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کیا ہے۔
جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس ایاز شوکت نے اپیلوں پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 29 اکتوبر کو ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔