• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قومی حتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو کل (16 فروری کو) طلب کر لیا۔

سردار عثمان بزدار کو ریکارڈ سمیت 11 بجے نیب لاہور کے دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اپنی تمام جائیدادوں اور سالانہ اخراجات کا ریکارڈ لانے کی ہدایت کی ہے۔

قومی حتساب بیورو کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کو کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز سے متعلق طلب کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے عثمان بزدار کو اب تک خریدی اور فروخت کی گئی جائیدادوں کا ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی حتساب بیورو نے عثمان بزدار کو سالانہ آمدن اور اخراجات کی تفصیلات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

نیب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار عثمان بزدار کو ان کے ڈی جی خان اور لاہور کے رہائشی پتوں پر نوٹسز ارسال کیے گئے ہیں۔

نیب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں نیب آرڈیننس کے شیڈول ٹو کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید