پاکستان کی معیشت سے متعلق بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز (Moody’s) کے تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 33 فیصد ہو سکتی ہے۔
نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے موڈیز کے تجزیہ کار نے کہا کہ صرف آئی ایم ایف کے پیکیج سے پاکستان کی معیشت بحال ہونے کا امکان نہیں، معیشت کی بحالی کیلئے صرف آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکیج کافی نہیں، پاکستانی معیشت کو مسلسل اور حقیقی طور پر مضبوط، مستقل انتظامیہ کی ضرورت ہے۔
خوراک کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کو ادائیگیاں کرنا پڑیں گی جس سے غربت بڑھے گی، روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے درآمدات مہنگی ہو رہی ہیں۔
نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ توانائی کی قیمت میں اضافے سے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گا، پاکستان میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے مانیٹری پالیسی کو مزید سخت کرنا ہوگا، پاکستان میں رواں برس معاشی ترقی کی شرح 2.1 فیصد رہنے کی توقع ہے۔