لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب کی نگران حکومت نے صوبے میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی دور کے نئے اضلاع اور تحصیلوں کو ختم کر دیا ہے گجرات، وزیرآباد،مری،کوٹ ادو،تلہ گنگ، کنجاہ،جلالپورجٹاں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عام انتخابات تک تحصیل، اضلاع اور ڈویژن کے قیام کو معطل کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق گجرات ، 4 اضلاع اور 2 تحصیلوں کے نوٹیفکیشنز معطل کر دئیے گیے ہیں۔
بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشنز کے مطابق گجرات ڈویژن، ضلع مری، کوٹ ادو، تلہ گنگ اور وزیر آباد کا نوٹیفکیشن معطل جبکہ گجرات ڈویژن کی تحصیل کنجاہ اور جلالپور جٹاں کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں جنرل الیکشن کے انعقاد تک نئے اضلاع اور گجرات ڈویژن کے نوٹیفکیشن معطل کئے گئے ہیں۔