• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

آصف زرداری پر عمران خان کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار سربراہ عوامی مسلم لیگ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کی تھی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کے استقبال کیلئے کارکن اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شیخ رشید کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

شیخ رشید پر جو ظلم کیا گیا بیان نہیں کر سکتا

اس سے قبل شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق روبکار لے کر اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید پر16 روز تک جو ظلم کیا گیا بیان نہیں کر سکتا، ہمیں عدالتوں سے انصاف ملا ہے۔

شیخ رشید این اے62 سے الیکشن لڑیں گے،شیخ رشید کو اڈیالہ جیل سے لال حویلی لے کر جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید