سپریم کورٹ آف پاکستان نے پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 23 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔
جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللّٰہ سپریم کورٹ کے اس 3 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ عدالتِ عظمیٰ نے پولیس میں سیاسی تبادلوں پر جسٹس مظاہر نقوی کے خط پر ازخود نوٹس لیا تھا۔