• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان نے شرمین عبید چنائے سے معافی کا مطالبہ کر دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تنازعات میں گِھرے پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے سے معافی کا مطالبہ کر دیا۔

فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر قانونی دستاویزات شیئر کرتے ہوئے انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو آگاہ کیا کہ انہوں نے شرمین عبید چنائے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اُن کو بدنام کرنے اور بے بنیاد الزامات لگانے پر ان سے معافی مانگیں۔

فیروز خان نے دعویٰ کیا ہے کہ شرمین عبید چنائے نے اُن کا موقف سنے بغیر صرف بے بنیاد الزامات پر اُن کے خلاف نفرت آمیز مہم چلائی اور ایوارڈ واپس کیا۔

اداکار نے ہفتے کے روز انسٹاگرام پر قانونی دستاویز کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ شرمین عبید چنائے خود کو ایک تحقیقی صحافی کہتی ہیں جبکہ ان کا عمل دعوے کی نفی کرتا ہے۔


فیروز خان کے مطابق شرمین عبید نے جھوٹے الزامات پر فوری ردعمل دیتے ہوئے میرے خلاف مہم چلائی اور انہوں نے ایک مرتبہ بھی میرا موقف سننے کے لئے مجھ سے رابطہ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

یاد رہے کہ کچھ ہفتوں قبل نجی ایواڈز کی تقریب میں اداکار کو نامزد کرنے کے خلاف ہدایت کار شرمین نے اپنا ماضی میں جیتا ہوا ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید