سپریم کورٹ میں سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر چیمبر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 22 فروری کو ان چیمبر سماعت کریں گے۔
جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں سننے سے معذرت کی تھی، سائفر تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں واپس چیف جسٹس کو بھجوائی گئی تھیں۔
ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ سمیت دیگر نے سائفر کی تحقیقات کیلئے درخواستیں دائر کی تھیں، رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کرکے واپس کر دیا تھا۔
ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ سمیت دیگر نے رجسڑار کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔