• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو، ویڈیو گریب
فوٹو، ویڈیو گریب

دنیا میں کرکٹ دیکھنے اور کھیلنے والے دیوانوں کی کمی نہیں، اسکول ہو یا دفاتر کرکٹ کے شائقین ہر جگہ موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی ایک ایسے ہی کرکٹ سے محبت کرنے والے کم عمر لڑکے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

کھلے میدان میں کرکٹ کھیلنے والے بچے نے اپنی معذوری کو بھی اپنے شوق، جنون اور محبت پر حاوی نہ ہونے دیا۔

دونوں ہاتھوں سے محروم لڑکے نے اپنی ٹانگوں سے بیٹنگ کی اور باؤنڈری بھی اسکور کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر اس کے دوستوں نے بھی اس کی تعریف کی اور اس کا حوصلہ بڑھایا۔

سوشل میڈیا پر بھی اس ویڈیو میں نظر آنے والے لڑکے کی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید