• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ علی عباسی کی ٹی وی اسکرین پر واپسی، نئے پراجیکٹ ’’جان جہاں ‘‘ کا ٹیزر جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار حمزہ علی عباسی ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی نے اپنے نئے ڈرامہ سیریل کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اپنے نئے پروجیکٹ ’جانِ جہاں‘ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے آنے والے پروجیکٹ ’جان جہاں‘ کی سحر انگیز دنیا سے متعارف کرواتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جسے ردا بلال کا تحریر کردہ، قاسم علی مرید کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ کی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی سمیت کئی معروف نام شامل ہیں۔


انہوں نے مزید لکھا کہ ڈرامے کو معروف پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں سعید اور ثناء شاہنواز پروڈیوس کریں گی، جسے جلد ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں گے‘۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اس سے قبل کئی معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم انہوں نے دین اسلام کی خاطر 1 برس قبل شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے اور اپنا وقت دین کی تبلیغ و ترویج میں وقف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اس کے کچھ وقت بعد ان کی بلاک بسٹر فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ ریلیز ہوئی، جس نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے، فلم میں حمزہ علی عباسی کی اداکاری کو خوب سراہا گیا جس کے بعد حال ہی میں اداکار کی شوبز اندسٹری میں واپسی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں۔

اب انہوں نے اپنے نئے ڈرامے کا ٹیزر شیئر کر کے چھوٹی اسکرین پر واپسی کی تصدیق کر دی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید