اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا۔
دارالحکومت کی پولیس نے عمران خان کی پیشی کے موقع پرپی ٹی آئی کارکن کی جانب سے ہونے والی توڑ پھوڑ کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا ہے۔
پولیس کے مطابق منصوبے کے تحت ہائی کورٹ پر حملے کی کوشش کی گئی، ہجوم سے کلاشنکوف اور دیگر اسلحے سمیت 25 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق سیاسی جماعت کی قیادت نے ہجوم کو نقصان کے لیے اُکسایا اور توڑ پھوڑ پر آمادہ کیا۔
پولیس کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، پولیس نے حکمت عملی سے ہائیکورٹ میں ایسے کسی ممکنہ اقدام کو روکا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث 25 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاریوں کےلیے مختلف صوبوں میں پولیس ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا تھا۔