• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے 4 نئی شرائط رکھ دیں

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے معاہدے سے پہلے پاکستان کے سامنے نئی شرائط رکھ دیں۔

آئی ایم ایف نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدے سے پہلے 4 نئے مطالبات رکھ دیے ہیں۔

پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے حوالے سے 1998ء جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔

آئی ایم ایف نے بجلی پر 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ سرچارج 4 ماہ کے بجائے مستقل بنیادوں پر عائد کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے شرح سود بڑھانے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی بیرونی قرضوں پر تحریری یقین دہانیاں مانگ لیں۔

پاکستان نے شرح سود بڑھانے کے آئی ایم ایف کے مطالبے کی تکمیل کےلیے مانیٹری پالیسی بورڈ کا اجلاس 2 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔

پاکستان کو چین سے مزید 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز 3 اقساط میں ملنے کی امید ہے۔

قومی خبریں سے مزید