• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کی تیاری کریں، عوام کو مہنگائی لانے والے کرداروں کے نام بتائیں، مریم نواز

ساہیوال (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاممبران اسمبلی وٹکٹ ہولڈرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تیاری کریں،عوام کو مہنگائی لانے والے کرداروں کے نام بتایں،خواتین کا آنا تبدیلی کاپیش خیمہ ہے،نوجوان ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے کردار اداکریں۔ساہیوال کے مقامی ہوٹل میں پارٹی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے علاوہ ساہیوال ڈویژن کے ممبران اسمبلی وٹکٹ ہولڈرز مسلم لیگ ن بھی موجو د تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی ،لیبر ونگ ،لائیرز ونگ ،کسان ونگ ،مینارٹی نگ اور دیگر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، مریم نواز نے گزشتہ روز کامیاب ورکرز کنونشن کے انعقاد پر پارٹی کی ڈویژن وضلعی قیادت اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ خواتین سمیت تمام کارکنوں کاجذبہ قابل دید تھا۔
اہم خبریں سے مزید