• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کی تضحیک کا الزام عدالت نے مریم نواز کو طلب کرلیا

سکھر (بیورو رپورٹ ) اداروں کی تضحیک اور عوام کو بغاوت پر اکسانے کا معاملہ ، پی ٹی آئی سکھر کی دائَر پٹَیشن کی سماعت، مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر فریقین کو عدالت نے 10 مارچ کو طلب کرلیا، فریقین کو نوٹس جاری کردئیے گئے۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے صدر ایڈوکیٹ ظہیر بابر کی جانب سے گزشتہ روز اداروں کی تضحیک اور عوام کو بغاوت پر اکسانے پر پی ایم ایل ن کی مرکزی رہنما مریم نواز کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت ففتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ممتاز سولنگی نے کی ، ففتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 10 مارچ کو مریم نواز ، ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن ، ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سائیبر کرائم ایف آئی اے اور ایس ایس پی سکھر کو طلب کرلیا۔
اہم خبریں سے مزید