• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں شہنشاہِ جاپان کی سالگرہ،گورنر سندھ مہمانِ خصوصی

شہنشاہِ جاپان نارو ہیتو کی 63 ویں سالگرہ کی کراچی میں منعقدہ تقریب میں مہمانِ خصوصی گورنر سندھ کامران ٹیسوری، صوبائی وزیر امتیاز شیخ اور جاپانی قونصل جنرل اودا گیری کے ہمراہ اسٹیج پر موجود ہیں۔
شہنشاہِ جاپان نارو ہیتو کی 63 ویں سالگرہ کی کراچی میں منعقدہ تقریب میں مہمانِ خصوصی گورنر سندھ کامران ٹیسوری، صوبائی وزیر امتیاز شیخ اور جاپانی قونصل جنرل اودا گیری کے ہمراہ اسٹیج پر موجود ہیں۔

شہنشاہِ جاپان نارو ہیتو کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر ہر سال کی طرح کراچی میں جاپانی قونصلیٹ کے تحت مقامی ہوٹل میں ایک پروقار اور شاندار تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، حکومتِ سندھ کی اہم شخصیات، سفیروں، سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر سندھ کامران ٹیسوری تھے، جس کے آغاز میں جاپان اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔

شہنشاہِ جاپان نارو ہیتو کی 63 ویں سالگرہ کی کراچی میں منعقدہ تقریب میں شریک معزز مہمان
شہنشاہِ جاپان نارو ہیتو کی 63 ویں سالگرہ کی کراچی میں منعقدہ تقریب میں شریک معزز مہمان

کراچی میں تعینات جاپانی قونصل جنرل اودا گیری اور صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے تقریب سے خطاب کیا۔

تقریب میں جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو کی 63 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جاپانی عوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارک باد دی۔

انہوں نے حکومتِ جاپان کی جانب سے سیلاب کے متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد پر شکریہ ادا کیا اور قدرتی آفات کے نقصانات سے بحالی کی جدوجہد میں جاپان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شہنشاہِ جاپان نارو ہیتو کی 63 ویں سالگرہ کی کراچی میں منعقدہ تقریب میں شریک معزز مہمان
شہنشاہِ جاپان نارو ہیتو کی 63 ویں سالگرہ کی کراچی میں منعقدہ تقریب میں شریک معزز مہمان

کراچی میں جاپانی قونصل جنرل اودا گیری نے خطاب میں جاپان اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

جاپانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، جاپان کی حکومت نے پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے 77 ملین امریکی ڈالرز کی امداد دی ہے۔

تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں کے لیے پُرتکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید