• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نندیتا داس نے شاہ رخ خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کیوں نہیں کیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی فلمساز اور اداکارہ نندیتا داس کا کہنا ہے کہ اگر شاہ رخ خان ان کی فلم میں کام کرنے کے لیے راضی بھی ہوتے تو بھی وہ اداکار کو اپنی فلم میں کاسٹ نہیں کرتیں۔

نندیتا داس نے حال ہی میں اپنی نئی فلم ’زویگاٹو‘ کا ٹریلر ریلیز کیا ہے جس میں مرکزی کردار نامور بھارتی کامیڈین کپل شرما ادا کر رہے ہیں۔

کپل شرما نے فلم کے ٹریلر لانچ پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب  مجھے اس فلم کی پیشکش ہوئی تو ایک فوڈ ڈلیوری بوائے کی زندگی کے گرد گھومتی ہوئی یہ کہانی مجھے کافی حد تک اپنی زندگی کی کہانی سے ملتی جلتی لگی کیونکہ میں خود بطور ڈلیوری بوائے کام کرچکا ہوں ۔

اُنہوں نے کہا کہ لیکن پھر بھی مجھے بڑی حیرانی ہوئی اور اس لیے میں نے نندیتا داس سے پوچھا کہ آپ نے سب سے پہلے اس کردار کے لیے میرا ہی انتخاب کیوں کیا؟

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے نہیں پتہ یہ تعریف تھی یا بے عزتی لیکن نندیتا داس نے میرے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر اس فلم میں کام کرنے کے لیے شاہ رخ خان بھی اپنی رضا مندی ظاہر کرتے تو بھی میں آپ کو ہی کاسٹ کرتی کیونکہ مجھے اس فلم کے لیے ایک عام سا آدمی چاہیئے اور آپ کی شکل بالکل ایک عام آدمی جیسی لگتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس فلم کو بنانے کا فیصلہ کورونا وبا کے دنوں میں کیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر اسے چار ڈائریکٹروں پر مشتمل انتھولوجی قرار دیا گیا تھا۔ 

اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس فلم کو 17 مارچ کو ہندوستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں 47 ویں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اس کا ورلڈ پریمیئر اور 27 ویں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایشین پریمیئر پہلے ہی ہوچکا ہے۔ 

اس کے علاوہ، فلم ’زویگاٹو‘ کو کیرالہ کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول (IFFK) میں بھی دکھایا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید