فیصل آباد کے علاقے بابر کالونی میں شوہر نے روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کیلئے اپنی زبان کاٹ لی، 40 سالہ شخص کی زبان کٹنے کے بعد 2 حصے ہوگئی۔
پولیس کی ابتداتی تفتیش کے مطابق بیوی نے گھر واپس آنے کےلیے شوہر سے زبان بند رکھنےکی شرط رکھی تھی۔
جھگڑے پر خاتون گھر چھوڑ کر میکے چلی گئی تھی، جس کے بعد بیوی نے گھر واپس آنے کےلیے شوہر سے خاموش رہنے کی شرط رکھی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو طبی امداد کےلیے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔