عمران خان نے اسلام آباد پولیس کے نوٹس کے خلاف کل ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے فیصلہ کیا کہ اسلام آباد پولیس کے نوٹس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے عدالتی نوٹس وصول کیا تھا۔
اسلام آباد پولیس عمران خان کو توشہ خانہ میں گرفتار کرنے کےلیے زمان پارک لاہور پہنچی۔
شبلی فراز نے اسلام آباد پولیس کو بتایا تھا کہ عمران خان زمان پارک میں دستیاب نہیں ہیں۔